قائد اعظم نے ہمیشہ اصولی جدوجہدکی‘ انگزیزبھی انہیں ’’مین آف سٹیل کہتے تھے، ،راجہ ظفرالحق کا ڈاکٹر ریاض احمدکی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 17:40

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح عظیم لیڈرتھے اور ان کی شخصیت ،علم،دانشمندی، وقار کا مجموعہ تھی، قائد اعظم نے ہمیشہ اصولی جدوجہدکی ،انگزیزبھی انہیں ’’مین آف سٹیل کہتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام قائداعظم کے یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں ڈاکٹرریاض احمدکی کتاب ’’دی ورکس آف قائداعظم‘‘ کی تقریب ِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سنیٹرراجہ ظفرالحق نے کہاکہ قائداعظم کا تعلق مزدورتنظیموں سے رہا اوروہ غریبوں کے ساتھ کھڑا رہنا اعزازسمجھتے تھے۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہے گا، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو علیحدہ ملک کے تحفے پر قوم قائدکااحسان کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگرقائدجدوجہدنہ کرتے توتمام خطہ ہندوستان کے زیراثرہوتا۔

قائداعظم نے پاکستان کے قیام کے جوازکوہرجگہ منطق سے پیش کیا اورپھر اللہ تعالیٰ نے پاکستان جیسی نعمت سے نوازا۔راجہ ظفرالحق نے قائد کی زندگی و کارناموں سے متعلق ڈاکٹرریاض احمد کی کتاب کی تعریف کی اور کہاکہ ڈاکٹر ریاض کاکام قابل تحسین ہے۔اِنھوں نے تاریخ کا رخ درست کرنے کی کوشش کی ہے اوران کی محنت سے نوجوان رہنمائی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :