سیاستدان اگرملک و قوم سے مخلص ہیں تو قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر دکھائیں‘ عبدالحاکم قائد

اتوار 25 دسمبر 2016 17:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ملت کے حقیقی پاسبان تھے‘ سیاستدان اگرملک و قوم سے مخلص ہیں تو قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر دکھائیں۔ پاسبان ملک کوقائد اعظم محمد علی جناح ؒکا پاکستان بنا کر دم لے گی ۔ وہ پاسبان پبلک سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میںملاقات کیلئے آئے ہوئے وفوداور پاسبان ورکرز سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاسبان کے سینئر رہنما سردار ذوالفقار ،ظفر اقبال ودیگر بھی موجود تھے۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پا کستان اسلام اور غریب عوام کے نام پر بنامگر مفاد پرست سیاستدانوں نے قائد اعظم اور لیاقت علی خان کی وفات کے بعد اپنی بدعنوانیوں کے ذریعے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا۔قائد اعظم ؒاور علامہ اقبال ؒ کے افکار کو پامال کیا۔آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیریں اور یہ سلسلہ اب بھی کسی نہ کسی انداز میں جاری ہے ۔ عوام کرپشن کرنے والوں کا بلا امتیاز کڑا احتساب چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :