بہاولپور میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا140 واں یوم ولادت بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 16:50

بہاولپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح بہاولپور میں بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا140 واں یوم ولادت بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔اس دن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائوں سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بر صغیر کے عظیم راہنما قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرسنٹرل لائبریری بہاولپور میں کتابوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی ،نمائش میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے لئے جدوجہد اور پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے کتابیں رکھی گئیں۔

متعلقہ عنوان :