ڈپٹی سپیکر کااپنے حلقے کی یونین کونسل ناڑہ کا دورہ، نئی ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا

این اے 18 پسماندہ ہے ترقی کا سفر جاری رہیگا،دعوئوں کی سیاست نہیں ،عمل پر یقین رکھتے ہیں،مرتضی جاوید عباسی

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اپنے حلقہ این اے 18کی یونین کونسل ناڑہ کا دورہ کیا جس دوران ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کیساتھ متعدد نئی سکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کاا اولین نصب العین ہے اور وہ عوامی خدمت کے مشن کو لیکر آگے بھی چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 18 انتہائی پسماندہ ہے جس کی ترقی کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام ژنتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دعوئوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔