وزیراعظم محمد نواز شریف جس طرح پاکستان کو خوشحال ،پر امن اوراقتصادی طور پر ترقی یافتہ اورمستحکم بنارہے ہیں وہ قائد کے پاکستان کی ترجمانی ہے، قیام پاکستان اورملک کی ترقی اورخوشحالی کے جدوجہد میں مسیحی برادری کا منفرد کر دار رہا ہے ، وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہردور حکومت میں پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی جانب پیش رفت کی، وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جس طرح پاکستان کو خوشحال ،پر امن اوراقتصادی طور پر ترقی یافتہ اورمستحکم بنارہے ہیں وہ قائد کے پاکستان کی ترجمانی ہے، قیام پاکستان اورملک کی ترقی اورخوشحالی کے جدوجہد میں مسیحی برادری کا منفرد کر دار رہا ہے ، وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہردور حکومت میں پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی جانب پیش رفت کی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کویہاں نیشنل پریس کلب اسلام کے باہر قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔وزیر مملکت نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اورکہاکہ وفاقی حکومت نے 19سے 25دسمبرتک ایک ہفتہ قائد اعظم کے یوم ولادت کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں سب نے دیکھیں ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں اختتامی تقریب بھی ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا قیام پاکستان اور ملکی ترقی اورخوشحالی کی جدوجہد میں منفرد کر دار رہا ہے ، مسیحی برادری نے ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جن کا اعتراف کیا جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر وہ قوم اوربالخصوص مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہیں ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف کابھی یوم پیدائش ہے اور وہ انہیں مبارک دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جس طرح پاکستان کو خوشحال ،پر امن،اوراقتصادی طور پر ترقی یافتہ اورمستحکم بنارہے ہیں وہ قائد کے پاکستان کی ترجمانی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہردور حکومت میں پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی جانب پیش رفت کی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک کو پر امن،خوشحال اورترقی یافتہ بنانے کیلئے کام کررہی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محمد نواز شریف کے اس عزم کو کامیاب کرے ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھی قائد محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، وہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر بھیج سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، ان پروگراموں میں تقریباً 25ہزار بچوں نے شرکت کی اور تصویری نمائش اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیا۔