نیتن یاہو نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کا دورہ اسرائیل منسوخ کر وا دیا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:50

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کا دورہ اسرائیل منسوخ کر وا دیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے یہ فیصلہ کییف حکومت کی جانب سے سلامتی کونسل میں یہودی آبادکاریوں کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کرنے کی وجہ سے کیا۔ یوکرائن کے وزیر اعظم وولودی میر گروئسمان بدھ کے روز یہ دورہ کرنے والے تھے۔ ہفتے کے روز یہودیوں کے ہنوکا تہوار کے موقع پر نیتن باہو نے کہا کہ وہ اس قرارد داد کو تسلیم نہیں کرتے اور انہوں نے وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے ساتھ روابط پر نظر ثانی کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :