ملکہ برطانیہ بیماری کے باعث 30سال میں پہلی بارکرسمس پر سروس میں شرکت نہیں کرسکیں

اتوار 25 دسمبر 2016 15:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ بیماری کے باعث کرسمس سروس میں شرکت نہ کر سکیں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ ایلزبتھ کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث وہ 30سال میں پہلی بارکرسمس پر سروس میں شرکت نہیں کر سکیں ۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دنوں سے شدید نزلہ زکام کے باعث بیمار ہیں ۔ملکہ برطانیہ کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر افراد نے کرسمس سروس کی تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :