پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:50

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ، ان ماہی گیروں کو ٹرین سے لاہور روانہ کیا جائے گا ، مزید 219 بھارتی ماہی گیر 5 جنوری کو رہا ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابقپاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرکے گاڑیوں میں بٹھا کر کینٹ ریلولے سٹیشن روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہور منتقل کیا جائے گا ۔ بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔ ملیر جیل حکام کے مطابق 5 جنوری کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مزید 219 بھارتی ماہی گیر رہا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :