کراچی، اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ سلمان کو دبئی جانے سے روک لیا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:50

کراچی، اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ سلمان کو دبئی جانے سے روک لیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ سلمان کو دبئی جاتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔خواجہ سلمان کراچی سے دبئی روانہ ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ سلمان کو پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان کراچی سے دبئی روانہ ہورہے تھے۔ خواجہ سلمان کے خلاف گزشتہ شب صدر اور میٹھا در تھانوں میں انسداد دھشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :