مظفرآباد،سینٹرل جیل راڑہ میں 302کا ملزم محمدعارف ذہنی توازن کھو گیا،قیدیوں کے ساتھ الجھنے لگا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سینٹرل جیل راڑہ میں 302کا ملزم محمدعارف ذہنی توازن کھو گیا،عرصہ ایک سال سے جیل میں قیدیوں کو نازیبا گالیاں دیتاہے جس کے باعث دیگرقیدی مشتعل ہو کر اس پر حملہ آورہونے اور جیل توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی ملزم محمدعارف نے قیدیوں کو اجتماعی گالم گلوچ کی جس پر قیدیوں نے شدیداحتجاج کیا،اور اس قیدی محمدعارف کو میرپوریاکوٹلی جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اگر اس کو منتقل نہ کیاگیا تو پھر بھوک ہڑتال کریں گے ،قیدیوںنے بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنرمظفرآباد اور ایس ایس پی کو تحریری طورپر آگاہ کردیاگیاہے۔سینٹرل جیل مظفرآباد جو جستی چادروں کے شلٹر میں قائم ہے ، کی چادریں بوسیدہ ہو چکی ہیں،ملزم عارف کی وجہ سے خطرہ ہے کہ قیدی کوئی قدم نہ اٹھا دیں اس لئے حفاظتی اقدامات اور قیدیوں کے مطالبہ پر ملزم عارف کو کسی دوسری جیل میں منتقل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :