پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے، پہاڑوں پر گئے لوگوں کو واپس لانے میں سیاسی قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے،ڈیرہ بگٹی میں بھی کالعدم تنظیم کے بہت سے لوگ واپس آگئے ہیں،گذشتہ چند سال میں پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنارہا،پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قیادت اور ادارے ایک ہیں،پاکستان کو جدید فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے،قائداعظم کی وجہ سے آزاد ملک میں رہ رہے ہیں

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قیادت اور ادارے ایک ہیں،پاکستان کو جدید فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے،قائداعظم کی وجہ سے آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔وہ اتوار کو زیارت میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہاڑوں پر گئے لوگوں کو واپس لانے میں سیاسی قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے،ڈیرہ بگٹی میں بھی کالعدم تنظیم کے بہت سے لوگ واپس آگئے ہیں،گذشتہ چند سال میں پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنارہا،پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے،دہشتگردی اور انتہا پسندی ملک کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہاکہ قائداعظم کی وجہ سے آزاد ملک میں رہ رہے ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہمیں قائداعظم جیساعظیم لیڈر دیا،پاکستان کو جدید فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے،دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قیادت اور ادارے ایک ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :