’’ہم پہنچ گئے‘‘ ڈاکٹر عاصم آپ گھبرائیں مت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے ،آئندہ بھی رابطے میں رہوں گا،آصف زرداری

آپ ہیں تو ہمیں کوئی پروا نہیں،ڈاکٹر عاصم کی سابق صدر سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف زرداری نے ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی اور ڈاکٹرعاصم سے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔اتوار کو سابق صدر آصف زرداری نے ادارہ امراض قلب کا دورہ کیا جہاں انھوںنے ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم ایک دوسرے کے گلے لگ کے ملے دونوں رہنماکافی دیر تک گرم جوشی سے بغل گیر رہے۔ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پہلا جملہ ’’ ہم پہنچ گئے‘‘ بولا جبکہ ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ آپ ہیں تو ہمیں کوئی پروا نہیں ۔ آصف زردار ی نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم آپ گھبرائیں مت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے آپ سے رابطے میں رہوں گا۔