’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز 15جنوری سے ہو گا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:10

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت 52 ارب روپے کی لاگت سے 5500 کلو میٹر دیہی سڑکو ں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہو گیا ،دیہی روڈز پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب بھر میں دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اوران دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘پروگرام نے دیہی آبادی کیلئے آمد و رفت کی جدید سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز 15 جنوری سے کیا جا ئے گا جس کے تحت ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے زرعی معیشت کو تقویت ملے گی اور کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لیجانے میں آسانی ہو گی ۔