پنجاب کے 5880 سکولوں میں ساڑھے گیارہ ہزار اضافی کمرے بنانے کا فیصلہ

اتوار 25 دسمبر 2016 15:10

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ کے تحت مجموعی طور پر 5880 سکولوں میں ساڑھے گیارہ ہزار اضافی کمرے بنائے جائیں گے ۔پنجاب حکومت کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘کے پہلے مرحلے میں 3400 سکولوں میں 6500 اضافی کمرے بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کر دیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں اضافی کمروں کی تعمیر پر 12 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب نے تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام انتہائی اعلی معیار کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :