ضلع راولپنڈی میں 8,11,798بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 15:10

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے سو فی صد اہداف حاصل کر لیے گئے ۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مقرر کیے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انچارج انسداد پولیو مہم محمد حسین نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پانچ برس تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران مجموعی طور پر 8,11,798بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

محمد حسین نے بتایاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر میں 1951موبائل ہیلتھ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے ضلع بھر میں پانچ برس تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اہداف حاصل کیے ۔

متعلقہ عنوان :