کھادوں پر 39ارب کی سبسڈی سے 52لاکھ کاشتکاروںکو براہ راست فائدہ ہوگا،نعیم اختر بھابھا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:10

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خاں بھابھا نے کہا ہے کہ کھادوں پر 39ارب کی سبسڈی سے پیداواری لاگت میں 8فیصدکمی، پیداوار میں5فیصدتک اضافہ اورفی ایکڑ2200روپے اضافی آمد ن ہوگی۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ اس پروگرام سے 3کروڑ10لاکھ ایکڑزمین کی زرخیزی میں بہتری آئے گی اور52لاکھ کاشتکاروںکو براہ راست فائدہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ 3 ارب روپے کی لاگت سے کپاس کے زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل بیجوں کی تیاری کے منصوبہ پر عمل جاری ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے 2.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے کاشتکاروں کو5ہزار روپے سے زائد مالیت کا سمارٹ فون صرف 110 روپے میں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نہری نظام اور کھالوں کی درستگی کیلئے 47.4ارب روپے کی لاگت سے 3980کھالوں کی مرمت ودرستگی،1500نئے اور بہتر کھالوں کی تعمیر سے پیداوار میں11فیصداضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت40فیصد پانی ضائع ہونے سے محفوظ ہوگا اورپیداواری لاگت میں 65فیصدکمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 20ارب روپے کی سبسڈی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8.85 روپے سے کم کرکے 5.35 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جس سے پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد بجلی کے ٹیوب ویلوں کے مالکان کو براہ راست فائدہ ہوگا اور پنجاب میں 25 لاکھ ایکڑ رقبہ پر آبپاشی کی لاگت میں 40 فیصد کمی ہوگی ۔

اے پی پی کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کے معاشی استحکام کیلئے کسانوں، زرعی ماہرین اور متعلقہ محکموں پر مشتمل ’’پنجاب ایگریکلچر کمیشن‘‘ قائم کردیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی پیکج کے تحت 1.2 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں جدید زرعی مشینری کیلئے 36سروس سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

موسمیاتی تبدیلوں کے مطابق ٹیکنالوجی پیکج کے تحت فیصل آباد اور راولپنڈی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مراکز کا قیام عمل میں لایاجاچکا ہے۔ صوبہ میں 2ہزارلیزرلینڈ لیولرز4لاکھ50ہزارروپے فی یونٹ قرعہ اندازی کے زریعے سبسڈی پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ زرعی ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس سے کاشتکاروں کو 3 ارب روپے کا براہ راست فائدہ ہوگا ۔