16: فلم انڈسٹری میں رشتے ٹوٹنے کا سال قرار

سال کے آغاز سے ہی کئی مقبول شخصیات کی ایک دوسرے کے ساتھ علیحدگی ہوئی جس سے ان کے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے نعمان اور فریحہ پرویز ،اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف،فرحان اختر اور ادھونا بھابانی،ارباز خان اور ملائیکا اروڑا،بریڈپٹ اور انجلینا،جوہنی ڈیپ اور انبر ہرڈکے راستے جدا ہوگئے

اتوار 25 دسمبر 2016 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) سال 2016 فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے مشہور و معروف اداکاروں کے رشتوں کیلئے اچھا ثابت نہ ہو سکا ،سال کے آغاز میں ہی کئی مقبول شخصیات کی ایک دوسرے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں، جس سے ان کے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔کسی کا سالوں پرانا رشتہ ٹوٹا، تو کسی کی شادی شدہ زندگی میں مسائل بڑھتے چلے گئے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں نعمان جاوید اور فریحہ پرویزیہ دونوں کامیاب گلوکار مانے جاتے ہیں، ان دونوں نے ایک ساتھ کئی گانے گانے کے بعد 2016 کے آغاز میں پسند کی شادی کی، تاہم چند ماہ بعد ہی ان کے رشتے میں دراڑ پڑ گئی، اور یہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔اس رشتے کے ٹوٹنے کے بعد ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ نعمان جاوید نے خودکشی کی کوشش کی، تاہم انہوں نے رواں سال اگست میں اداکارہ جاناں ملک سے شادی کرلی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں سال2016 کے آغاز میں جس رشتے کے ٹوٹنے کی خبر سب سے پہلے آئی وہ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا تھا، یہ دونوں اداکار 2009 سے ایک ساتھ تھے، تاہم رواں سال کے آغاز میں ان کا بریک اپ ہوگیا۔اداکار فرحان اختر اور ادھونا بھابانی بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار، پروڈیوسر، گلوکار اور اداکار فرحان اختر نے بھی ادھونا کے ساتھ اپنی 16 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان اس ہی سال کیا۔

ایک اور دھچکا مداحوں کو اس وقت لگا جب سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ ملائیکا اڑورا نے اپنی 18 سالہ پرانی شادی توڑنے کا اعلان کیا۔ہالی ووڈ کے ستارے بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی نے اس وقت اپنے مداحوں کو حیران کردیا جب ان کے علیحدہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔اینجیلینا جولی کے مطابق ان کی علیحدگی کے پیچھے بریڈ پٹ کا بچوں کے ساتھ بٴْرا رویہ اور منشیات کا زیادہ استعمال ہے۔ ہالی ووڈ کے کامیاب اداکار جوہنی ڈیپ اور انبر ہرڈ نے بھی اس سال اپنے رشتے کو ختم کردیا، یہ دونوں 2011 سے ایک ساتھ ہیں جبکہ انہوں نے 2015 میں شادی کی۔امید ہے کہ سال 2017 مشہور شخصیات کے رشتوں کے لیے 2016 جیسا ثابت نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :