اداکار انیل کپور کی 60 ویں سالگرہ پربیٹی سونم کپور کا جذبات سے بھرا پیغام

والد نے مجھ پر بھروسہ کیا یہ میری زندگی کا سب سے بہترین تحفہ ہے، سونم کپور

اتوار 25 دسمبر 2016 14:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) بالی ووڈ میں اپنے بے باک خیالات کے حوالے سے مشہور اداکارہ سونم کپورنے اپنے والد اوراداکار انیل کپورکو ان کی سالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکی 60 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی، سالگرہ کی مبارکباد پرانہوں نے انیل کپورکو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرجذبات سے بھرا پیغام دیا۔ اداکارہ نے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی اوربراڈ کاسٹر ‘‘جم ویلوانو’’ کی جانب سے کہی گئی بات کودہراتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں ان کے والد نے انہیں بہترین تحفہ دیا جو کوئی بھی کسی کو دے سکتا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔