بھارت میں شدید دھند،کئی پروازیں اور ٹرین سروس تاخیر کا شکار

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 14:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) شمالی بھارت میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،دھند سے حد نگاہ صفر ہونے کے باعث فضائی شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں شدید دھند کے باعث نئی دہلی سے اندرون اور بیرون شہر جانے والی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ،فضائی حکام کے مطابق بیرون ملک جانے والی8 جبکہ اندرون ملک 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں اس کے علاوہ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹرین سروس بھی تاخیر کا شکار ہونے کے علاوہ منسوخ بھی ہوئیں ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت 13سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جس سے نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :