انیل کپورکی بیٹی ہونے پرفخر ہے، سونم کپور

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

ممبئی ۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انیل کپورکی بیٹی ہونے پرفخر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپورنے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد اوراداکار انیل کپورکو ان کی 60 ویںسالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی اوربراڈ کاسٹر ‘‘جم ویلوانو’’ کی جانب سے کہی گئی بات کودہراتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں ان کے والد نے انہیں بہترین تحفہ دیا جو کوئی بھی کسی کو دے سکتا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔

اداکارہ نے والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویربھی سماجی ویب سائٹ پر شئیرکی اورلکھا کہ مجھے انیل کپور کی بیٹی ہونے پرفخر ہے اور خواہش ہے کہ میں بھی ہر روز اپنے والد کا سر فخر سے اونچا کروں۔