نومبر کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمد سے 0.56 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) نومبر2016ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمد سے 0.56 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیاجو گزشتہ سال کی نسبت زائد ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر2016 ء میں 0.56ملین ڈالر کے قیمتی پتھر برآمد کیے گئے جبکہ 2015 ء کے دوران قیمتی پتھروںکی برآمد کا حجم 0.51ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح حالیہ نومبر میں قیمتی پتھروں کی برآمد میں0.05 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :