قصور ،اوباش نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) قصور کے علاقے حسین خانوالہ چک 8 میں اوباش نوجوان نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین خانوالہ چک 8 کے رہائشی محمد صدیق نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کر ایا کہ اس کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد اعظم اس کے گھر میں داخل ہو ا اور اس کی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔