حکومت تعلیمی پالیسی 2009ء کا جائزہ لے، ہائی سکولز کو انٹر کالج کی بجائے ہائر سیکنڈری سکولز بنایا جائے، ٹیچرز آرگنائزیشن

پرائمری اساتذہ کو بی اے ، بی ایڈ ، اے ڈی ای کی بنیاد پر بنیادی سکیل بی14، سینئرز کو بی17دے کر ا پ گریڈ کیا جائے، ترجمان

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی مرکزی ترجمان چوہدری مطلوب حسین بزمی نے کہا ہے کہ آٓرگنائزیشن کے مرکزی رہنمائوں نے اساتذہ کے وسیع تر مفاد میں اتحاد کر کے اچھا اقدام اٹھایا ہے ۔ راولپنڈی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر اساتذہ کے اتحادپر زور دیا گیا تھا ۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سید نذیر حسین شاہ سابق مرکزی صدر کی سرپرستی سردار سجاد احمد خان مرکزی صدر اور مرکزی چیئرمین ایکشن کمیٹی کی قیادت میں اساتذہ کے دیرنیہ مسائل حل کرنے اور حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بیوروکریسی نے جو اندھیرے میںنوٹیفکیشن 22نومبر 2016ء جاری کر کے اساتذہ کے بنیادی حق کوٹہ ترقیابی کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جس نوٹیفکیشن کو اساتذہ آزادکشمیر نے مسترد کر دیا ہے پر پیش رفت کرنے اساتذہ کا حق سنیارٹی مجالا کرانے اور پرانے اساتذہ کو بی اے ، بی ایڈ اور ایم اے ، بی ایڈ ایم ایڈ کی بنیاد پر بطور سینئر ترقیاب ہونے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

اساتذہ اپنی صفوںمیں اتحاد قائم رکھیں انشاء اللہ اساتذہ قائدین جو 32ہزار اساتذہ کی قیادت کر رہے ہیں اور فی سبیل اللہ خدمت خلق کر رہے ہیں اساتذہ کے مسائل حل کرانے میںکامیاب ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کا ارباب بااختیار بغور جائزہ لیں جہاں نیا نصب رائج ہو چکا ہے وہاں پرانے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیاجانا ضروری ہے ۔

تمام ہائی سکولز کو انٹر کالجوں کی بجائے ہائر سیکنڈری سکولز بنانا ضروری ہے ۔ اس طرح اساتذہ کو کوالٹی آف ایجوکیشن کے پیش نظر جہاں بی اے ، بی ایڈ تعلیمی قابلیت مقرر ہو گی ہے ۔ وہاں پرائمری اساتذہ کو بی اے ، بی ایڈ ، اے ڈی ای کی بنیاد پر بنیادی سکیل B-14اور سینئر کو B-17دے کر ا پ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان پہلے کابینہ میں وزارت تعلیم سکولز اور محترمہ نورین عارف بھی وزیر تعلیم رہ چکی ہیں اس طرح موجودہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت وزارت میں اساتذہ کے لئے بہتر مراعات کی توقع ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اساتذہ عرصہ دس سال سے احتجاج و ہڑتال کو چھوڑ کر درس و تدریس پر توجہ دے رہے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے اپنی حکومت سے مسائل کا جائز حل چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سابق دور حکومت میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی صرف کوشش کی گئی ہے مسائل حل نہیں کیے گئے امید ہے کہ آزادکشمیر کے بہادر وزیراعظم زیادہ توجہ دے کر اساتذہ کی سابق مراعات بحال رکھیں گے ۔