میرپور، گھر والوں کی عدم موجودگی میں طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے پر ملازم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)گھریلو ملازم اشفاق چور نکلا گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لیس۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تفتیش کے بعد ملزم نے چوری کا اعتراف کر لیا لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد،تفصیلات کے مطابق ناصر شاہ سادات کالونی نے CIAپولیس کو درخواست دی کے اس کے گھر کی عدم موجودگی میں نامعلوم چوروں نے دروازے کے کنڈے توڑ کر اسکے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی جس پر CIAپولیس میرپور کے سب انسپکٹر ظفر حیدر شاور اور تفتیشی ثقلین شاہ نے ناصر شاہ کے گھریلو ملازم اشفاق کو شامل تفتیش کر لیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی جس پر دوران تفتیش اشفاق نے پولیس کو بتایا کہ وہ ناصر شاہ کے گھر ملازم ہے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں اسکی نیت خراب ہوئی اور اس نے گھر کے اندر سے سونے کے زیورات اور نقدی چوری کر لی پولیس نیتفتیش کی تو ملزم اشفاق نے چوری کئے گئے زیورات جن میں سونے کی انگوٹھی اور سونے کا چھلہ اور نقدی5ہزار پولیس کے حوالے کر دی پولیس نے چور اشفاق کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی۔