پبلک سروس کمیشن، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں شریعت اسلامیہ کے ماہر علماء کو شامل کیا جائے،قاضی محمود الحسن کا مطالبہ

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) آل جموں کشمیر جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن نے کہا ہے کہ کشمیر،شام وفلسطین میں بے گنا ہ مسلمانوں کاقتل عام بند کر وایا جائے۔ جے یو آئی مظلومین کشمیر اور شام کی بھر پو ر حمایت کرتی ہے۔حکومت پاکستان کشمیر کا مسئلہ براء راست عالمی عدالت میں پیش کرے۔

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسلمانوں کے حقوق کا بھی خیال رکھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزان خیالات کا اظہار انھوں نیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور شام میں روسی اور بشاری مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مزمت ہے۔انھوں نے مزید آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے میرٹ کی بحالی اور کفایت شعاری جیسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے سیرت النبی اور ناظرہ قرآن اور عقیدہ ختم نبوت کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے پبلک سروس کمیشن ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں شریعت اسلامیہ کے ماہر علماء کو شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :