حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کر رہی ہے،وزیراعظم نے ملکی ترقی کا عزم کر رکھا ہے،مریم اورنگزیب

اللہ تعالیٰ نوازشریف کو ہمت دے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے مزید کام کریں،وزیرمملکت اطلاعات کا خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کر رہی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے ملکی ترقی کا عزم کر رکھا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد نوازشریف کو ہمت دے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے مزید کام کریں۔وہ اتوار کو قائداعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتی ہوں،پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے،محمد نوازشریف کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد نوازشریف کو ہمت دے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے مزید کام کریں،ایک ہفتے سے قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات منائی جارہی ہیں،ایک ہفتے کے دوران مختلف مقابلوںمیں 25ہزار بچوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کر رہی ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملکی ترقی کا عزم کر رکھا ہے،دعا ہے اللہ تعالیٰ محمد نوازشریف کو ہمت دے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے مزید کام کریں۔اس موقع پر وزیراطلاعات نے قائد کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔(خ م)