سیمیول ایل جیکسن فلم یونی کارن کا حصہ ہو نگے

اتوار 25 دسمبر 2016 14:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ہالی وڈ اداکار سیمیول ایل جیکسن اداکارہ برائی لارسن کی پہلی ہدایات کردہ فلم یونی کارن کا حصہ ہو نگے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ برائی لارسن نے اپنی پہلی ہدایات کردہ فلم یونی کارن میں اداکار برائی لارسن کو اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ہے،فلم کی کہانی خواتین کے موضوع پر مبنی ہے،فلم میں برائی لارسن مرکزی کردار ادا کر رہی ہے،فلم کا سکرپٹ سمانتھا میکلین ٹائر نے ترتیب دیا ہے،فلم کی عکسبندی کا آغاز ہو چکا ہے اوریہ آئندہ سال ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :