پلوامہ میں شہید مجاہدعمیس احمد کی برسی پر ہڑتال، فورسز اور نوجوانوں میں جھڑپیں

اتوار 25 دسمبر 2016 13:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںشہید ہونے والے ایک مجاہد کی برسی پر آج ضلع پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے چٹہ پورہ سے تعلق رکھنے والا مجاہد عمیس احمد شیخ گزشتہ سال ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اجس میں بھارتی فوجیوںکے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ضلع میں تمام دکانیںاور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل تھی۔شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مساجد کے لائوڈ سپیکروں سے آزادی کے نغمے سنا ئے جارہے تھے۔ شہید نوجوان کی قبر پر بینرز لگانے والے نوجوانوں پر بھارتی فوجیوں نے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد بھارتی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔ نوجوانوں نے بھارتی فورسز پر پتھرائو کیا۔ علاقے میںبھاری تعداد میں بھارتی فورسز کی تعیناتی کے لیے مزید قمق طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :