اداکار ریپر کینائے ویسٹ کااپنی سوانح عمری پر مبنی فلم کو مزاحیہ بنانے کا عندیہ

اتوار 25 دسمبر 2016 13:40

لاس اینجلس ۔ 25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ہالی ووڈ اداکار ریپر کینائے ویسٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سوانح عمری پر مبنی فلم کو مزاحیہ طرز کی فلم بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکار کینائے ویسٹ نے اپنی ہی سوانح عمری پر فلم بنانے کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے اور فلم کو مزاح سے بھرپور بنانے کے لئے کامیڈین ویل فیرل سے خدمات طلب کی ہیں۔کینائے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے اب عملی طور پر ایسا کرنے کی ٹھان لی ہے اور وہ اس سلسلے میں نامور ہدایتکاروں سے رابطے بڑھا رہے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کی سوانح عمری پر ایسی فلم بنے جو لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے۔

متعلقہ عنوان :