مظفرآباد اور اس کے گردنواح میں چوروں ، منشیات فروشوں کا راج قائم ، شہری لٹنے لگے، نوجوان نسل منشیات کی عادی بن گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) مظفرآباد اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں چوروں ، منشیات فروشوں کا راج قائم ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کاغذی کاروائیوں میں مصروف عمل شہری لٹنے لگے نوجوان نسل منشیات کے عادی بن گئی جبکہ دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف تھانوں میں تعینات افسران اعلیٰ افسران کی چاپلوسی کرکے باربار ایک ہی تھانے میں تعینات ہورہے ہیںجس سے کارگردگی بہتر نہ ہوسکی اہلیان مظفرآبادنے انسپکٹر جنر ل پولیس بشیر میمن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سردار گلفراز خان ، ایس ایس پی مظفرآباد چوہدری منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دارلحکومت مظفرآباد کے تھانہ سول سیکرٹریٹ ، تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں میرٹ کی بنا پر ایس ایچ اوز کو تعینات کریں جو شہر میں سے چوروں ، منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کرسکیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے کی چوری کی گئی جن میں سب سے زیادہ نقصان تاجروں کو ہوا مگر پولیس بجائے اندھیرے میں ہاتھ پائوں مارنے اور بے گناہ افراد کو پکڑنے کے کوئی لائحہ عمل طے نہ کرسکے جبکہ مظفرآباد میں ایک مرتبہ پھر منشیات کے اڈے قائم کردئیے گئے ہیں ان اڈوں میں بعض پولیس افسران خود منشیات سپلائی کرکے فروخت کرنے کی اجازت دے رہیں ہیں جس سے نئی نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اس وقت سب سے زیادہ منشیات فروشوں کے اڈے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی حدود میں قائم ہیں جن کو کوئی روکنے والا نہیں ہے اہلیان مظفرآباد نے پولیس کی بے بسی او ر کاغذی کاروائی اپنانے پر انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر بشیر میمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سردار گلفراز خان ، ایس ایس پی مظفرآباد چوہدری منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں لاکھوں روپے والی ہونے والی چوریوں کے اصل ملزم برآمدکرنے کے لئے پولیس کو ہدایات دیں جبکہ مظفرآباد میں 25سے زائد منشیات فروشی کے اڈے کو بند کرنے کی ہدایت دیں جبکہ محکمہ پولیس کے اندر چھپے کالی بھیڑیاں جو منشیات سپلائی کرتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ منشیات کا مکمل خاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :