اڈیالہ جیل میں قتل کے 70 سالہ مجرم کو 20 بر س بعد پھانسی دیدی گئی

رحم کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے خان اقبال کی پھانسی کا حکم دیاتھا

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

اڈیالہ جیل میں قتل کے 70 سالہ مجرم کو 20 بر س بعد پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے 70 سالہ مجرم کو 20 برس بعد سنٹرل جیل اڈیالہ میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق قتل کا قیدی خان اقبال طالبان کے بنوں جیل پر حملے کے دوران فرار ہو گیا تھا، پھر وہ واپس گوجرخان آگیا اور موچی کا کام شروع کر دیا ، اسی دوران مقتول شکیل کے ورثاء نے اسے شناخت کیا جس پر پولیس نے 21 اکتوبر 2015 ء کو دوبارہ گرفتار کر لیا، خان اقبال کیخلاف تھانہ گوجرخان میں یکم اگست 1996 ء کو محمد شکیل نامی شخص کے قتل کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے اسے موت کی سزا سنائی ، 16 ستمبر 2011 کو اسے بنوں جیل منتقل کیا گیا جہاں 14 اور 15 اپریل 2015 کی درمیانی شب طالبان نے اپنے ساتھی چھڑوانے کیلئے جیل پر حملہ کر دیا اور اسی دوران یہ بھی فرار ہو گیا، بعد ازاں 13 دسمبر 2016 کو صدر مملکت نے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کی تھی جس پر عدالت نے اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی کا حکم دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :