ڈپٹی سپیکر کاحلقے کی یونین کونسل ناڑہ کا دورہ، نئی ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا

این اے 18 پسماندہ ہے جس کی ترقی کا سفر جاری رہے گا،مرتضی جاوید عباسی

اتوار 25 دسمبر 2016 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اپنے حلقہ این اے 18کی یونین کونسل ناڑہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعدد نئی سکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کاا اولین نصب العین ہے اور وہ عوامی خدمت کے مشن کو لیکر آگے بھی چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 18 انتہائی پسماندہ ہے جس کی ترقی کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دعووں کی سیاست نہیں کرتے بلکی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔