ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار5 تولے طلائی زیورات چھین کر فرار

اتوار 25 دسمبر 2016 13:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)ہری پور کے علاقیدوبند ی کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار گاڑی روک کر پانچ تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر میںرپورٹ درج کرواتے ہوئے مدعی انعام الحق ولد عبدالرشید نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی گاڑی نمبری آئی ڈی ایم7145میں دوبندی جارہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جن میں سے ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے نقاب پہنا ہوا تھا اسلحہ کی نوک پر اس کی بیوی سے 4 عدد چوڑیاں اور کڑے جن کا وزن تقریبا پانچ تولے ہے چھین کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ شخص کی رپورٹ پر پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتار ی کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔