ڈپٹی ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل نے ڈراموں کی مانیٹرنگ کا نظام اپنے ہاتھ میںلے لیا

ولگریٹی اور فحاشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ایسی سر گرمی میں ملوث کسی بھی ادارکار کو بین کر دیا جائیگا‘ نوید بخاری

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل کلچر ل کمپلیکس نوید بخاری نے اسٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کا نظام اپنے ہاتھ میںلے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نوید بخاری نے اپنے دو نمائندے مقرر کر دئیے ہیں جو اداکاروں کی دوران ڈرامہ تمام حرکات وسکنات اور جملوں کی ادائیگی پر نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوید بخاری نے کہا کہیہ خالصتاً آرٹ اور کلچر کا ادارہ ہے اور اس کا مقصد فیملیوں کو صاف ستھری تفریح مہیا کرنا ہے ۔یہاں پر ہرگز ولگریٹی اور فحاشی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی سر گرمی میں ملوث کسی بھی ادارکار کو انتباہ کی بجائے بین کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :