میں نے کبھی فلم میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھی ‘ سعدیہ امام

مجھے ٹی وی سے شہرت ملی اس لئے میری پہلی اورآخری ترجیح چھوٹی سکرین ہی ہے ‘ اداکارہ

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں واضح کر چکی ہوں کہ خود کو صرف ٹی وی تک محدود رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سی دیگر اداکارائیں ٹی وی سے فلم کی طرف گئی ہیں لیکن میں نے کبھی بھی فلم میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھی اور اس کے ساتھ میرے شوہر کی طرف سے بھی مجھے صرف ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت ہے ۔ سعدیہ امام نے کہا کہ مجھے ٹی وی سے شہرت ملی اس لئے میری پہلی اورآخری ترجیح چھوٹی سکرین ہی ہے اور جب تک شوبز سے وابستہ ہوں خود کو اسی تک محدود رکھوں گی۔

متعلقہ عنوان :