بچوں سے بھیک منگوانے کاگھنائونا فعل کرنیوالوں کی پکڑ کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں‘ بشریٰ انصاری

حکومت ، صاحب ثروت شخصیات بھکاریوں بچوں کو کارآمد شہری بنانے کے لئے کردار ادا کریں‘ سینئر اداکارہ

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ حکومت اور صاحب ثروت شخصیات بھیک مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، بچوں سے بھیک منگوانے کاگھنائونا فعل کرنے والوں کی پکڑ کیلئے قوانین بنا کر ان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کیلئے حکومت کی سطح پر کوئی خاص پروگرام نہیں رکھا گیا ۔

چائلڈ لیبر کے خاتمے اور خصوصاًبھکاریوں بچوں کیلئے خصوصی منصوبہ شروع کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے تحت ان کی کفالت کرنے کا اعلان کیا جائے ۔ صاحب ثروت شخصیات کوبھی اپنی حیثیت کے مطابق بچوں کی کفالت کا اعلان کرنا چاہیے اور اس سے معاشرے میں مثبت رجحان فروغ پائے گا ۔