اگر آگے بڑھنا ہے تو ہمیں اپنے گزرے ہوئے کل کا بھی احتساب کرنا ہوگا ‘ سید نور

یہ فارمولہ اپنا لیا تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی‘ سینئر ہدایتکار

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ نیا سال ہمارے پیارے ملک کیلئے خوشیوں کا باعث بنے ،اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو ہمیں اپنے گزرے ہوئے کل کا بھی احتساب کرنا ہوگا اور اپنی کمی کوتاہیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سید نور نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کیلئے بطور قوم مثبت اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا اور اگر ہم اس راہ پر چلنے کی بجائے اپنی اپنی سمتوں میں چلتے رہے تو شاید کامیابی کی بجائے ناکامی ہی ہمارا مقدر ٹھہرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے اس لئے میں اس سے وابستہ تمام شخصیات جو رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں انہیں چاہیے کہ ہمیں 2016ء میں اٹھائے گئے اقدامات کا تنقیدی جائزہ لینا چاہیے اور اپنی کمی کوتاہیوں کا بر ملا اعتراف کرتے ہوئے نئے سال کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ اگر ہم نے یہ فارمولہ اپنا لیا تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

متعلقہ عنوان :