پاکستان،آسٹریلیاکے مابین ٹیسٹ میچوںمیںسب سے زیادہ رنزپاکستان کے جاویدمیاںدادنے بنائے

لیجنڈ کھلاڑی نی25میچوںکی40اننگزمیں47.28کی اوسط سی1797رنزبنائے ،6سنچریاںاور7نصف سنچریاںشامل ہیں

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوںمیںسب سے زیادہ رنزپاکستان کے جاویدمیاںدادنے بنائے۔انہوںنی25میچوںکی40اننگزمیں47.28کی اوسط سی1797رنزبنائے جن میں6سنچریاںاور7نصف سنچریاںشامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور211رنزہے۔دوسرے نمبرپرآسٹریلیاکے ایلن بارڈرنی22میچوںکی36اننگزمیں59.50کی اوسط سی1666رنزبنائے جن میں6سنچریاںاور8نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور153رنزہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرآسٹریلیاکے جی ایس چیپل نی17میچوںکی27اننگزمیں63.24کی اوسط سی1581رنزبنائے جن میں6سنچریاںاور6نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور235رنزہے۔چوتھے نمبرپرآسٹریلیاکے رکی پونٹگ نی15میچوںکی26اننگزمیں66.82کی اوسط سی1537رنزبنائے جن میں5سنچریاںاور6نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور209رنزہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے ظہیرعباس نی20میچوںکی34اننگزمیں44.09کی اوسط سی1411رنزبنائے جن میں2سنچریاںاور12نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور126رنزہے۔

متعلقہ عنوان :