قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ِ ولادت کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت فاطمہ جناح پارک میں شاندار تقریب کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 141ویں یوم ِ ولادت کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت فاطمہ جناح پارک میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سماجی شخصیات اودانشوروں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کے پاکستان ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دے کر اور بہت بڑی مشکلات کا مقابلہ کر کے حاصل کیا ہے۔

ہمیں اللہ تعالیٰ کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ممنوع احسان رہنا چاہیے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد وطن کا تعفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے مثال قیادت ، اخلاصِ عمل ، فہم و فراست اور مقصد سے سچی لگن کا نتیجہ تھا کہ نا مساعد حالات میں ہندو اور انگریز جیسی شاطر قوتوں کا مقابلہ کر کے انہوں نے آزادی کی منزل حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام بالخصوص نئی نسل کو اللہ تعالیٰ نے وطن سے محبت اور اپنے قوتِ بازو پر بھروسے کی دولت عطا کی ہے جسے کام میں لا کر ہم پاکستان کو ایک بار پھر قائداعظم کا سوچا ہوا وہ پاکستان بنا سکتے ہیں جس میں امن و امان ہو گا ، خوشحالی ہو گی اور ترقی اور استحکام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے احسانات کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اپنا ایک ایک لمحہ پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی شیخ مختار احمد نے قائداعظم کے یوم ِ ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا جبکہ اسلام آباد پولیس بینڈ نے معروف اور مقبول قومی وملی نغموں کی دھنیں بکھیر کر ماحول کو پاکستان کی فضا سے مامور کر دیا۔ نظریہ پاکستان کونسل کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے قائداعظم کی حیات اور کارناموں پر مشتمل دستاویزی فلموں کا اہتمام بھی کیا گیا جسے عوام کی کثیر تعداد نے بے حد پسند کیا ۔تقریب کے انتظامات میں کونسل کو سماجی تنظیم آفاق کا اشتراک حاصل تھا ۔