بلاول بھٹو زرداری کی مزار قائد پر حاضری ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق بنائیں گے،چیئر مین پی پی پی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی‘ بلاول بھٹو نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یوم قائد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے جب مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ‘ منظور وسان اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق بنائیں گے۔ روشن خیال پاکستان قائد اعظم کا خواب تھا۔ قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلائی۔ قبل ازیں بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرز چرچ میں جا کر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ (ن غ)