خان سوپوری کی قیادت میں حریت وفد کا بومئی سوپور کے متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری کی قیادت میں ایک وفد نے بومئی سوپور کا دورہ کیاجہاںبھارتی فوج نے حال ہی میںایک رہائشی مکان کو تباہ کردیا تھا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد نے متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ حریت رہنماغلام محمد خان سوپوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے اور وہ لوگوں کی املاک تباہ کرنے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سے بھارت کے مکمل فوجی انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کر کے شمع آزادی کو روشن کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے سربراہ کی بھارتی فوج کے ہاتھوںگرفتار ی اورمسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔وفد میں نذیر احمد اور حاجی محمد رمضان بھی شامل تھے۔