اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں: نائب وزیر اعظم ازبکستان

منصوبہ سارے خطے کی تقدیر بدل دیگا اور اسکے مثبت اثرات اربوں لوگوں پر پڑیں گے،خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اوگبک روزیکولوف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی بہت قدر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے حکومتیں، عوام اور کاروباری برادری دونوں ممالک کے مابین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔ ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اوگبک روزیکولوف نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہائوس میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرپاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ازبک وفد کے ممبران، پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ، وفاقی چیمبر کے صدر عبدالرئوف عالم اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کررہا ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے علاوہ سارے خطے کی تقدیر بدل دیگا اور اسکے مثبت اثرات اربوں لوگوں پر پڑیں گے۔

(جاری ہے)

یہ دنیا کی تاریخ کے اہم ترین منصوبوں میں شمار ہوتا ہے جس ہر ساری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا ہے پاکستان سے ادویات، چمڑے کی مصنوعات، دودھ اور کھیلوں کا سامان برآمد کیا جا رہا ہے جبکہ ہم کپاس، دھاگہ، ملبوسات، لوہا، سٹیل، فرٹیلائیزر، پلاسٹک، مواصلات کے آلات اور بجلی کا ساز و سامان درآمد کر رہا ہے۔ ازبکستان ہوائی جہاد، گاڑیاں ، ٹیکسٹائل مشینری وغیرہ بنانے کا ماہر ہے مگر ہم اس سے استفادہ نہیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفاقی چیمبروں نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جبکہ پاکستان، ازبکستان بزنس فوری کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :