ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھا ل لیے

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزار قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم میجر جنرل عبداللہ تھے اس دوران میجر جنرل عبداللہ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی ۔ (جاوید)