بہترین وقت ہے کشمیر پر مذاکرات کئے جائیں،یشونت سنہا

کشمیرمیں صورتحال انتہائی غیرمستحکم ہے، مذاکرات میں حریت کانفرنس کوبھی شامل کیاجائے۔سابق وزیر خارجہ

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کشمیر پر مذاکرات کی حمایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیرپرمذاکرات شروع کرنیکایہ بہترین وقت ہے، جتنے زیادہ گروہوں کومذاکرات میں شامل کیا جائیگا،اسی قدرکامیابی کاامکان ہے۔بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ میں وزیر خارجہ رہنے والے یشونت سنہا کا کہناتھاکہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی غیرمستحکم ہے، مذاکرات میں حریت کانفرنس کوبھی شامل کیاجائے۔

(جاری ہے)

سابق وزیرخارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری محسوس کررہیہیں کہ ان سے غداری کی گئی،آج کشمیرکی صورتحال1990،2008 اور2010 سے یکسر مختلف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر پیلٹ بلٹس استعمال کی گئیں جو کسی بھی ملک میں عوام پرنہیں چلائی گئیں،کوئی چھوٹی سی بھی بات پھر سے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے۔یشونت سنہا کا کہناتھاکہ پہلے کشمیر میں مظاہرے غصہ نکالنے کے لیے کیے جاتے تھے،اس باروہاں مظاہروں میں بھارت سے نفرت کا اظہار کیاجارہاہے،کشمیری نوجوانوں کیذہنوں میں راسخ ہوگیا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ کیاہواہے۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ واجپائی دورمیں شروع کیے گئے ڈائیلاگ کاعمل بحال ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :