سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد پر نیتن یاہو برہم

اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک مہینے میں جائزہ رپورٹ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔نیتین یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کو اسرائیلی امداد کا جائزہ اور اسرائیل میں اقوام متحدہ کینمائندوں کی موجودگی کابھی جائزہ لیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :