بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات،کانفرنسز،سیمینارز،مذاکرے،تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) دختر مشرق ،سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسیکلمنگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات،کانفرنسز،سیمینارز،مذاکرے،تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور مقررین خطاب کرتے ہوئے ملک و قوم کیلئے محترمہ کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاجبکہ محترمہ کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو نو برس قبل 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اہلیہ تھیں ۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ماہ دسمبر میں ہوئی جبکہ 1987ء کو دسمبر کی اٹھارہ تاریخ کو ان کی آصف علی زرداری کے ساتھ شادی ہوئی وہ 2دسمبر 1988ء کو پاکستان کی وزیر اعظم بنیں جبکہ2007ء میں ماہ دسمبر میں ہی 27تاریخ کو انہیں دہشت گردی میں مار دیا گیا ان کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو ان کا سیاسی وارث بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :