پاکستانی خواتین کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے ساتھ، ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں، نوشین ناز

کوئی بھی قوم خواتین کی بھر پور شرکت کے بغیرخوشحالی اور ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکی اور پاکستانی خواتین کسی سے بھی کم نہیں

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) کی چیئر پرسن اور اسلام آباد ٹیچرز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری اطلاعات نوشین ناز نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے ساتھ، ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم خواتین کی بھر پور شرکت کے بغیرخوشحالی اور ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکی اور پاکستانی خواتین کسی سے بھی کم نہیں ہیں انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستانی خواتین کھلاڑی اپنا لوہا منوا رہی ہیں ، قومی خواتین کھلاڑیوں نے جوڈو،کرکٹ، اتھیلیٹکس اور جوجٹسو میں انٹرنیشنل سطح پر میڈل حاصل رکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،اورنوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فٹ بال ، کرکٹ ٹیپ بال، والی بال، روک بال، نیٹ بال، تھروبال اور آرچری کی ٹیمیں موجود ہیں، جس میںسے فٹ بال ، والی بال اور کرکٹ ٹیپ بال کے ٹورنامنٹس کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور آئندہ سال سے روک بال، نیٹ بال ، تھرو بال اور آرچری کے ٹورنامنٹس کا بھی اعلان کیا جائے گا-