وزیراعظم کی ہدایت پربلدیہ آفس ہٹیاں بالا میں کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری میں میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا کی طرف سے خصوصی تحائف پیش کیئے گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی ہدایت پربلدیہ آفس ہٹیاں بالا میں کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری میں میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا کی طرف سے خصوصی تحائف پیش کیئے گئے اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جمیل احمدافغانی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جمیل افغانی،چیف آفیسرصاحبزادہ عمریوسف،اسلم مرزا،اسرارہمدانی،،سیدعدنان فاطمی،احسان گیلانی،راجہ ندیم منظور،ظاہرہمدانی عمرکاظمی ،محمدامجداعوان،امجدقریشی،چوہدری منظور،نے کہا کہ اسلام انسانیت کی خدمت اورمساویانہ سلوک کا در س دیتا ہے مملکت پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور بین المذاہب کا عملی نمونہ بھی مملکت خدادپاکستان ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادکشمیر بھر میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شمولیت اختیارکراکے جوویژن دیا ہے وہ قابل ستائش ہے یہی وجہ ہے کہ ہٹیاں بالا میں بھی مسیح برادری کے ساتھ ان کے مذہبی تہوار میں شریک ہیں ۔