بالی ووڈ‘ فلم ’’دنگل‘‘نے پہلے روز ہی 30کروڑ کے قریب بزنس کرلیا

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی اور فلم نے پہلے روز ہی 30کروڑ کے قریب بزنس کرلیا۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے باکس آفس پر کمائی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم نمائش کے پہلے روز بھارت میں 29 کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کرکے سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔فلمی پنڈتوں نے ’’دنگل‘‘ کو سلمان خان کی فلم ’’ سلطان‘‘سے بہتر قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر 3 دن میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ فلم کو دنیا بھر میں بھی مثبت ردعمل مل رہا ہے اور فلم نے امریکا اور کینیڈا میں 3 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

متعلقہ عنوان :