بالی ووڈ‘ سونم کپور کا اپنے والد انیل کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے والد اداکار انیل کپورکو ان کی سالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپورنے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکی 60 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی اوربراڈ کاسٹر ‘‘جم ویلوانو’’ کی جانب سے کہی گئی بات کودہراتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں ان کے والد نے انہیں بہترین تحفہ دیا جو کوئی بھی کسی کو دے سکتا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔